دنیا

غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

شیعہ نیوز:قوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں۔

انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر حملے سے دہشت زدہ ہو گیا ہوں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ رکنی چاہیے۔

علاوہ ازیں یونان کے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایمبولینس پر حملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمبولینس پر حملے کے بعد کیا کوئی بھی اسرائیل پر جنگی جرائم عائد کرنے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا؟
غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کر 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button