اہم پاکستانی خبریں

وزیراعظم کا دورہ ایئرہیڈکوارٹر‘ پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعظم عمران خان نے ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔،وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔اورفاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق وزیراعظم عمران خان ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے پر پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔اورفاتحہ خوانی کی ،وزیراعظم عمران خان نے فروری میں ملک کی فضائی حدود کا کامیاب دفاع کرنے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کرنے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی شامل تھیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close