دنیا

پوپ فرانسس کی صیہونی رژیم کے "غیر اخلاقی” اقدامات پر شدید تنقید

"شیعہ نیوز: جنگ میں بھی اخلاق کی حفاظت ہونی چاہیئے” یہ بات عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے لبنان و غزہ کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز اقدامات پر اپنی تنقید کے دوران کہے۔ ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے بیلجیئم سے ویٹی کن واپس پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران غزہ و لبنان میں جاری قابض اسرائیلی رژیم کے جنگی جرائم اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے قتل کے لئے 900 کلو گرام وزنی 85 تباہ کن بموں کے استعمال کے بارے پوچھے گئے ایک امریکی رپورٹر کے سوال کے جواب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جنگوں کے دوران حملوں میں بھی تناسب کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔ پوپ فرانسس نے غزہ کی صورتحال کے بارے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر روز غزہ پیرش (Parish) کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتا ہوں، وہاں 600 سے زائد لوگ اس پیرش و کالج (چرچ کے زیر نگیں علاقوں) میں رہتے ہیں اور وہ مجھے بتاتے ہیں کہ وہاں کیا کچھ ہو رہا ہے، بشمول ان مظالم کے بھی جو وہاں ڈھائے جا رہے ہیں!

عالمی کیتھولک رہنما نے غاصب صیہونی رژیم یا حزب اللہ لبنان کا ذکر کئے بغیر کہا کہ دفاع ہمیشہ حملے کے متناسب ہونا چاہیئے اور اگر کوئی چیز غیر متناسب ہو تو عموماً یہ واضح ہے کہ اخلاقی حدود کو پار کیا گیا ہے! پوپ فرانسس نے سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کا ذکر کئے بغیر مزید کہا کہ جنگ میں بھی اخلاقیات کی حفاظت کی جانی چاہیئے۔۔ جنگ غیر اخلاقی چیز ہے لیکن جنگ کے قوانین ایک حد تک اخلاقیات کی نمائندگی کرتے ہیں تاہم اگر ان کا احترام ہی نہ کیا جائے تو، جیسا کہ ہم ارجنٹائنی کہتے ہیں، تو پھر آپ ان واقعات کا "بھیانک نتیجہ” بھی ضرور دیکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button