اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں انھیں کشمیر نصب العین کے لئے پاک فوج کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج مسئلہ کشمیر اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھر پورحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button