
دنیا
صدر پیوٹن بھارت کا دورہ کریں گے، سرگئی لاوروف
شیعہ نیوز:روسی وزیر خارجہ نے صدر پیوٹن کے دورہ بھارت کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے "روس اور ہندوستان؛ نئے دو طرفہ ایجنڈے کی سمت” کے عنوان سے منعقدہ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ ہندوستان کے حوالے سے منصوبہ بندی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں مزاحمتی گروہوں کا اتحاد قائم رہے گا، زیاد نخالہ
انہوں نے کہا: صدر پیوٹن نے دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی ہے اور دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔”
لاوروف نے کہا کہ گزشتہ سال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روس گئے تھے۔