
عمائدین پاراچنار نے ٹل پاراچنار شاہراہ کی بندش اور امدادی قافلوں پر حملوں کے خلاف تین دن کا الٹی میٹم دےدیا
رہنماؤں نے کہا کہ راستوں کی بحالی اور امدادی سامان کی پاراچنار تک رسائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری تھی، افسوس حکومت اور فوج اپنےفرائض بخوبی انجام دینے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں ۔
شیعہ نیوز : عمائدین پاراچنار نے ٹل پاراچنار شاہراہ کی بندش اور امدادی قافلوں پر حملوں کے خلاف تین دن کا الٹی میٹم دےدیا،سیکریٹری انجمن حسینیہ پاراچنار جلال حسین بنگش،صدر تحریک حسینی پاراچنار تجمل حسین الحسینی و دیگر رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگن کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے امن معاہدے کی پامالی اور تیسری مرتبہ امدادی کانوائے پر حملے کے بعد ہم بھی کسی معاہدے کے پابند نہیں رہے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ راستوں کی بحالی اور امدادی سامان کی پاراچنار تک رسائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری تھی، افسوس حکومت اور فوج اپنےفرائض بخوبی انجام دینے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر محمد علی سیف کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی منتیں ترلے کرنے میں ناکام
مقررین نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، 3 دن کے اندر ٹل پارہ چنار روڈ نہ کھلوایا گیا تومعاہدے سے دستبردار ہو جائیں گے،دو دن بعد ضلع کرم میں حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ہم 72 گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں حکومت راستے بحال کروائے ورنہ حالات کی ذمہ داری وزیر اعظم اور آرمی چیف پر عائد ہوگی۔