اہم پاکستانی خبریں
فلسطین کے حوالے سے اصولی مؤقف پر قائم ہیں, وزیراعظم شہباز شریف
شیعہ نیوز: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کے ساتھ کا جھوٹ پھیلایا جارہا جو قابل مذمت ہے۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا، ملک کی ساکھ داؤ پر لگا دی اور ملک کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا، چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے،عمران اور ان کے حواریوں نے کہا کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی، چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی پر بھونڈے الزامات لگائے گئے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کیے، عمران خان نے خود خلاف ورزی کرکے آئی ایم ایف پروگرام کو معطل کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف سازش کی گئی، عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔