اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
شیعہ نیوز: برطانوی، فرانسیسی، سوئس اور پرتگالی شہریت رکھنے والے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
پرنس کریم آغا خان، شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں رہنما تھے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال چار فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ نماز جنازہ اور تدفین بھی لزبن میں ہی ہو گی، جس کی تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر ڈے، پاکستانی عوام اور حکومت کا کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
پرنس کریم آغا خان کے سوگواران میں تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان، حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔
پرنس کریم آغا خان 1936 کو پیدا ہوئے اور 20 سال کی عمر میں 1997 میں اسماعلی کمیونٹی کے 49 ویں رہنما کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔
آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اعلامیہ کے مطابق پچاسویں رہنما کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کر دی گئی ہے۔
جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی۔ جس کا اعلان اہلِ خانہ اور جماعت کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔