
دنیا
روس اور یوکرین کے مابین شدید جھڑپوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
شیعہ نیوز: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اُس نے اپنے 3 پائلٹوں کی رہائی کے بدلے یوکرین کے 45 افراد کو رہا کر دیا ہے۔ رہا ہونے والوں میں 42 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ یوکرین کے آزاد ہونے والوں کا تعلق 9 سال قبل تشکیل پانے والی جوخه آزوف فورسز سے ہے۔
روس اور یوکرین کے مابین 14 ماہ سے جاری جنگ کے دوران تقریبا ہر ماہ دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ ہو رہا ہے اور آخری بار روس اور یوکرین کے مابین 16 اپریل کو قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔