ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کے لئے موکب
شیعہ نیوز: یزد کے شہید منتظر قائم بسیج مرکز کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ شہر یزد میں بوستان ولایت کے نزدیک سڑک کے کنارے بھارتی اور پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت اور ان کی میزبانی کے لئے موکب نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہریزد کے شہید منتظر قائم بسیج سینٹر کے کمانڈر کرنل حسین آزادی نژاد نے جمعرات کی رات ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ موکب چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امن کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے، یونیسیف
انھوں نے بتایا کہ اس موکب میں بھارتی اور پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کے لئے عوامی رضاکار فورس بسیج کے 50 سے زائد جوان کام کررہے ہیں اور اس میں زائرین کے لئے قیام و طعام نیز دیگر سبھی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ موکب اربعین حسینی سے ایک دن پہلے تک سبھی ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی خدمت کے لئے کام کرتا رہے گا۔