پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جی بی میں سرمائی کھیلوں کے بہانے کے بے حیائی کا فروغ قابل مذمت ہے، شیخ شرافت ولایتی

شیعہ نیوز:مرکزی امامیہ جامع مسجد شہید سید ضیاء الدین رضوی گلگت سے جاری کردہ بیان میں قائم مقام صدر ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت و سابقہ نائب صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان شیخ شرافت علی ولایتی نے اپنے جاری کردہ بیان میں سرمائی کھیلوں کے بہانوں سے گلگت بلتستان میں ریاستی سطح پر بے حیائی کی ترویج و تبلیغ کو دینی اور علاقائی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ بے پردہ لڑکیوں کو ہر میدان میں پیش کرنا در اصل بنیادی اسلامی تعلیمات کو گلگت بلتستان سے ناپید کرنے کے مترادف ہے۔

بیان میں شیخ شرافت نے مزید کہا کہ اگر لڑکیوں کو کھیل کود میں مصروف ہی رکھنا ہے تو حجاب اسلامی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ گلگت شہر کےچوک چوراہوں پر سرمائی کھیلوں کے نام پر بے پردہ لڑکیوں کی تصویریں آویزاں کرنا وہ بھی ریاستی سطح پر انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں مزید اضافہ کرتے ہوئے امت مسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے دین مبین اسلام سے متصادم کسی بھی ریاستی یا غیر ریاستی عناصر کے اقدامات کو حد الامکان روکنے کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرقوں کے لباس سے نکل کر امت واحدہ بن کے علاقے میں دینی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے عادلانہ نظام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button