مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران میں کشمیر کی حمایت میں مظاہرے، سعودی عرب اور امارات خاموش

ایران میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرے کیے گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرے کیے گئے جبکہ خود کو مسلم امہ کا سربراہ کہلوانے والے سعودی عرب نے کشمیر معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی ایمبیسی کے باہر مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت اور ظالم بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت ایک ظالم اور دہشتگرد ریاست ہے جو اس وقت جنوبی ایشیاء میں اسرائیل کا کردار ادا کررہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر سے متعلق فیصلہ کر کے مسلمان کشمیریوں پر ظالمانہ تسلط کی کوشش کی ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ بھارت نہتے کشمیریوں کو اسلحہ کے زور پر اپنا غلام بنانا چاہتا ہےلیکن کشمیریوں نے مسلسل جدوجہد کے ذریعے بھارت کے اس ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور ظالم بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔

دوسری طرف خود کو مسلم امہ کا سربراہ کہنے والا سعودی عرب اس وقت مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہےجبکہ پاکستان کا دوست ہونے کا دعویدار متحدہ عرب امارات بھی اس وقت خاموشی سادھ بیٹھا ہے۔

ان دونوں ممالک کے بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کے ساتھ ساتھ دیرینہ دوستی پرمبنی تعلقات ہیں جبکہ اس ہی سال ان دونوں ممالک نے او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی شدید مخالفت کے باوجود بھارت کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا بلکہ بھارتی نمائندے سے خطاب بھی کروایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button