پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

توہین قرآن کیخلاف روز عاشور ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا: آئی ایس او

شیعہ نیوز: حالیہ دنوں سوئیڈن سرکار کی زیر سرپرستی ہونے والے توہین قرآن کے دلخراش واقعہ پر دنیا بھر میں بسنے والے سینکڑوں مسلمان رنجیدہ اور غم و غصہ کے شدید عالم میں ہیں، ئی ایس او پاکستان کی جانب سے بھی ملک بھر میں دوران مجالس و جلوس ہائے عزا اس دلخراش عمل کیخلاف صدائے احتجاج بلند کیا جارہا ہے، آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کراچی میں سوئیڈن میں توہین قرآن کیخلاف مرکزی جلوس عاشور میں بعد نماز ظہرین مرکزی احتجاج کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لاکھوں عزادار قرآن کے ہمراہ شریک ہوکر دنیا بھر میں بسنے والی قرآن و اسلام مخالف قوتوں کو یہ پیغام دیں گے کہ اس کرّہ ارض پر فرزندان توحید پیروکاران محمد مصطفی (ص) زندہ ہیں جو اپنی جانیں تو لٹا سکتے ہیں مگر اسلام و قرآن کے تقدس پر کوئی آنچھ برداشت نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سروش رضا نے کابینہ اجلاس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے قرآن کی توہین کرنے والے شخص کو اسلامی ممالک کے حوالے کرنے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

سروش رضا نے کہا کہ مغربی ممالک میں کبھی پیغمبر اکرم (ص) کے توہین آمیز خاکے بنائے جاتے ہیں تو کبھی اسلامی اقدار کیخلاف پالیسیاں مرتب کی جاتی ہیں اور کبھی قرآن کریم کو نظر آتش کیا جاتا ہے مگر افسوس عالمی ادارے اس موقع پر ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی نظر آتے ہیں، جن مغربی ممالک میں ہولوکاسٹ کا ذکر کرنا بھی قانونی جرم ہے وہیں اسلام مخالف سرگرمیاں سرکاری ایماء پر کی جاتی ہیں اور ان سرگرمیوں کو آزادی اظہار رائے کا نام دے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سوئیڈن سے فی الفور تمام سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور اُن کو یہ پیغام دیا جائے کہ یہ تعلقات ہمیں حرمت قرآن سے زیادہ عزیز نہیں اور یہ جب ہی بحال ہوسکتے ہیں جب تک سوئیڈن حکومت اس عمل کے مرتکب شخص کیخلاف کوئی سخت کاروائی نہ کرے اور مسلمانان عالم سے معافی نہ مانگ لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا (ع) کی یاد میں شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) کا انعقاد بھرپور جوش و جذبہ سے کیا جائے گا جبکہ رواں سال ان کا عنوان "ان الحسینؑ مصباح الہدیٰ و سفینتہ النجاة” ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button