اہم پاکستانی خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف نے رواں ہفتے سے ایک بار پھر سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف رواں ہفتے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کرے گی۔ پہلا جلسہ جمعرات کو مریدکے میں کیا جائے گا، دوسرا جلسہ گکھڑ منڈی، تیسرا لالہ موسی اور اسکے بعد اٹک میں جلسہ ہوگا، اس سے قبل تحریک انصاف نے 10 مئی سے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلسے ملتوی کرنے پڑے۔ جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button