اہم پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کارکن میرا ساتھ دیں انتقام کی سیاست دفن کر دوں گا، بلاول بھٹو

شیعہ نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن میرا ساتھ دیں انتقام کی سیاست دفن کر دوں گا۔ پیپلز پارٹی ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ بلاول بھٹو کا لاہور این اے 127 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں کھڑے ہو کر ایک پیغام دینا چاہتا ہوںکہ آپ مایوس نہ ہوں۔ لاہور شہر نے بینظیر بھٹو شہید کو وزیراعظم بنایا تھا۔ ان کو کوئی سمجھائے لاہور میرا ہے ان کا نہیں۔ یہ ہم پر طنز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن لڑنے لاہور کیوں آئے ہو۔ اگر کسی سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو پنجاب سے ہٹایا گیا تو نقصان پنجاب کا بھی ہوا۔ پنجاب پر کبھی شوباز کو مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے۔ کیا لاہور کی قسمت میں یہی لکھا ہے کہ ان ہی چہروں کو بار بار مسلط کیا جائے۔ میں جدوجہد کرنے کیلئے آیا ہوں جب تک جیت نہیں جاتا اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کر سکتے ۔عوام مہنگائی،بروزگاری سے تنگ آ چکے ہیں۔10نکاتی ایجنڈے کے تحت عوام کو ریلیف دیں گے۔اگر مجھے موقع ملا تو 10نکاتی ایجنڈا پرعمل کروں گا۔لاہور کے شہری بتائیں کیا آپ کی اپنی تنخواہ میں گزارا ہوتاہے؟۔پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو آپ کی آمدنی دگنی کرکے دکھاؤں گا۔ پاکستان بھر میں 30لاکھ گھر بناؤں گا۔ہماری کردار کشی کی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو غریبوں کو سولر کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرونگا، خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے۔ حالات ضرور مشکل ہیں ایسا معاشی بحران تاریخ میں نہیں دیکھا۔ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ معاشی، جمہوری بحران ہے، پاکستان کے امن کو خطرہ ہے۔ دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں, ہمیں سب نظر آ رہا ہے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے ملک اور معاشرہ تقسیم ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ملک کو معاشی اور جمہوری بحران سے نکالے گی۔ جو دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں وہ سر کاٹ دوں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق کی 17 وزارتیں بند ہونے سے سالانہ 300 ارب روپے بچیں گے جو عوام پر خرچ ہوں گے۔ اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے لاہور کے عوام پر کیوں نہ خرچ کی جائے۔ لیگی کارکنوں نے ووٹ کی عزت کے نعرے کیلئے ظلم برداشت کئے۔ مسلم لیگ ن اپنا نظریہ چھوڑ سکتی ہے مگر میں اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتا۔ سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں۔ میں ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ میں جانتا ہوں ظلم کی سیاست سے خاندانوں پر کیا گزرتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے مخاطب ہونا چاہتا ہو۔ پی ٹی آئی کارکن میرا ساتھ دیں انتقام کی سیاست دفن کردوں گا۔ میدان میں ہم ہی ہیں کو اور نظر نہیں آ رہا عوام مجھے چار نہیں ایک مرتبہ موقع دیں۔ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کی مالی مدد کریں گے۔ میرا ایک خواب ہے کہ پاکستان کا کوئی شہری بھوکا نہ سوئے۔ جو ووٹ کی عزت کا دعویدار ہے وہ اس وقت اپنا نظریہ چھوڑ کر سیاست کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button