
الیکشن لڑنےکی سزا، ایم ڈبلیوایم یوتھ کے 5کارکن بھائیوں پر مقدمہ درج ،2گرفتار
شیعہ نیوز:ماتلی میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن میںپاکستان پیپلز پارٹی کے مد مقابل مجلس وحدت مسلمین کے امیدوارکے کھڑے ہونے کے جرم میں مقامی وڈیرہ انتقامی کاروائی پر اتر آیا۔ وحدت یوتھ ضلع ماتلی کے سیکریٹری اور ان کے 4 بھائیوں پر جھوٹے اور بلاوجواز مقدے کا اندراج ، 2 بھائی گرفتار 3 مفرور قرار۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ماتلی کی قیادت حالیہ دنوں منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن برائے حلقہ پی ایس 70 میں اپنے امیدوار ڈاڈا محمد ھلیپوٹوکےمدمقابل مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار اسدعباس لغاری کے کھڑے ہونےپر آگ بگولہ ہوگئی ہے ۔ اسی جرم کی پاداش میں انتقامی کاروائی کرتے ہوئے وڈیرہ سردار ذاکر علی چھلگری نے تھانہ ماتلی سٹی میں وحدت یوتھ ماتلی کے سیکریٹری ھجائد علی چھلگری اور ان کے 4 بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی پی پی کی انتقامی کاروائی کے نتیجے میں اب تک ھجائد علی چھلگری اور ان کے بھائی رازق علی چھلگری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی نامزد تین بھائیوں کو پولیس نے ایف آئی آر میںمفرور قراردے دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی پشت پناہی میں ڈیرہ سردار ذاکر علی چھلگری کی مدعت میں درج ایف آئی آر میں نامزد ایم ڈبلیوایم کے کارکنان پر زمینی تنازعہ کا جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔ درحقیقت معاملہ صرف پی پی پی کی وڈیرہ شاہی کے مقابل الیکشن لڑنا ہے ۔