پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب حکومت کی عزاداروں پر درج مقدمات کےخاتمے کا فیصلہ

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی وزیر قانون پنجاب جناب راجہ بشارت سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب بھر میں عزاداری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملت جعفریہ کو لاحق تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ایم ڈبلیوایم وفدکے مطالبے پر صوبائی حکومت کاکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر محرم اور چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر درج کی گئی ایف آئی آرز واپس لینےکا فیصلہ۔ ناجائز طور پر 4th شیڈول میں شامل کیئے گئے عزاداروں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر تحفظات کو بھی دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اعلیٰ سطح ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے چنیوٹ اور لاہور سے دھرنے کی کال کو موخر کر دیا اور اعلان کیا کہ مذاکرات میں منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 4 جون 2021ء کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close