پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب حکومت عزاداروں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بہاولنگر جلوس عاشورہ میں دھماکے کی مذمت ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ،ڈی پی او بہاولنگر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی ،میری وزیر اعظم ،وزیر داخلہ سمیت سیکورٹی اداروں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ ملک بھر میں جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button