اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اسپیکر پارلیمنٹ ایران ڈاکٹر باقر قالیباف سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وفد کے ہمراہ اسپیکر پارلیمنٹ ایران ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق برادر پڑوسی ملک جمہوری اسلامی ایران کے دورے پر مصروف قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے وفد کے ہمراہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ان کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مشہد، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی ممبران اسمبلی کے ہمراہ حرم امام رضاؑمیں حاضری

تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران پاکستان برادرانہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، دونوں ممالک میں تجارت کے مزید فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل گزشتہ روز قاسم خان سوری نے مشہد میں حرم امام رضاؑ کے روضہ منور پر وفد کے ہمراہ زیارت کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button