پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، امام خمینی (رح) کی برسی پر تعزیتی مجلس و فاتحہ خوانی

شیعہ نیوز: بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ روح اللہ خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعزیتی مجلس، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے دین، قبائلی شخصیات اور بزرگوں و جوانوں پر مشتمل عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقع مسجد و امام بارگاہ امام رضا (علیہ السلام) محلہ ہاشمی میں منعقدہ تعزیتی مجلس میں امام خمینی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہوئی، جبکہ انقلاب اسلامی سمیت انکی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، اتحاد جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مفتی نعیم، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری اور عالم دین علامہ اعجاز نگری نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے شرکاء کو امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی اہمیت کے حوالے سے بتایا۔ مقررین نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی دور اندیش عالم دین تھے۔ جنہوں نے عالم اسلام کے لئے پہلے ہی اسرائیل کی اصلیت کو عیاں کر دیا تھا۔ انکی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دیں۔ مقررین نے اس موقع پر امام خمینی (رح) سے متعلق مختلف واقعات بھی شرکاء کو سنائیں اور انہیں پیغام خمینی سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button