مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس منعقد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام قرآن و اہل یبیتؑ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس سے بزرگ عالم دین سید عالم حسین شاہ موسوی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علی پور کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔
علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں مکتب اہل یبیت ؑپر ظلم و ستم جاری ہے، ہمیں دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی واضح مثال ہمارا قتل عام کرنا ہے۔ہماری مساجد کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کرنا، بے گناہ نمازیوں کو شہید کیا جا ریا ہے، اس کے علاوہ یکساں نظام تعلیم کی آڑ میں فرقہ واریت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے شہدائے پشاور میں ایک کروڑ نقد امداد کی تقسیم
مولانا سید عالم حسین موسوی نے کہا کہ اس جمعہ کو پورے ملک میں قائد وحدت راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر اس متنازعہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے خلاف احتجاج کریں گے اور ہم اس ملک میں قرآن و اہلیبیتؑ کا نظام لانا چاہتے ہیں۔ آخر میں سید رضوان حیدر کاظمی نے کانفرنس میں تشریف لانے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔