مضامینہفتہ کی اہم خبریں

راجہ صاحب محمودآباد کے احسانات،شیعہ اگر پاکستان کے وفادار نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسلم لیگ کے سیکرٹری خزانہ اور تحریک پاکستان میں سب سے زیادہ مالی امداد دینے والے "راجہ صاحب محمود آباد” راجہ امیر احمد خان مرحوم کے فرزند راجہ امیر محمد خان عرف "سلیمان میاں” محمود آباد ، اتر پردیش میں چہلم امام حسین ع کی مجلس اور جلوس میں شریک ہیں۔

مطالعہ پاکستان نامی درسی کتاب کے علاوہ کچھ نہ پڑھنے والی نسل شاید جانتی بھی نہیں کہ لکھنو ٔسے 30 میل کے فاصلے پہ واقع ریاست محمود آباد کے والی اور اس شخص کے والد راجہ صاحب محمود آباد نے 72 سال قبل پاکستان بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو کیسے کروڑوں روپے عطیہ کئے ،اپنی وسیع جاگیریں وقف کیں اور پھر قیام پاکستان کے بعد جب جناح صاحبؒ کی وفات ہوئی تو وہ شخص کیسے دربدر ہوا اور آخر کار پاکستان چھوڑ کے برطانیہ جا بسا۔

ہم ایسی محسن کش قوم ہیں کہ اسی ظلم پہ اکتفا نہ کیا بلکہ راجہ صاحب کے اس اکلوتے فرزند "سلیمان میاں” کو بھی اتنا مجبور کر دیا کہ وہ ناقدری کے ہاتھوں مجبور ہو کے واپس ہندوستان جا بسے اور آج ہندوستانی عدالتوں سے اپنے والد کی جاگیریں واپس لینے کے لئے کیس لڑ رہے ہیں جو ہندوستانی سرکار نے راجہ صاحب کی پاکستان آمد کے بعد ضبط کر لیں تھیں۔

شیعوں کو حب الوطنی کا درس دینے والوں کو شرم آنی چاہیے اس ملک سے اگر شیعہ وفادار نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں کیونکہ شیعوں کی جان اور مال کی بنیادوں پہ یہ ملک قائم ہوا تھا لیکن افسوس کہ کم ظرفوں نے قدر نہ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button