دنیا

حماس کے ساتھ سمجھوتے کو تیار ہیں

شیعہ نیوز :غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے باوجود صیہونی وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ سمجھوتے کے لئے تیار ہے۔

صیہونی ٹولے کے وزیر جنگ بنی گانٹس نے امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلای ملادینف سے کہا ہے کہ اگر اسرائیل، طویل مدت قیام امن اور قیدیوں کی واپسی کے کے بارے میں اتفاق رائے تک پہنچ جائے تو تل ابیب غزہ کے شہریوں کے حالات بہتر بنا دے گا۔

صیہونی وزیر جنگ کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ ان کی غاصب حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری رکھنے کے لئے ایک بار پھر غزہ پٹی کے کچھ علاقوں پر بمباری کی ہے۔

غزہ پٹی دو ہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری بحری اور فضائی محاصرے میں ہے اور صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close