دنیا

سکاٹ لینڈ نے اسرائیلی سفیر کے ساتھ ملاقاتیں معطل کر دیں، ذرائع

شیعہ نیوز: سکاٹ لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے تنازع میں "امن کی طرف حقیقی پیش رفت” نہیں ہو جاتی تب تک وہ صہیونی سفیروں کے ساتھ ملاقاتیں نہیں کرے گی۔

اسکائی نیوزنے بتایا ہے کہ سکاٹ لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے تنازع میں "امن کی طرف حقیقی پیش رفت” نہیں ہو جاتی تب تک وہ صہیونی سفیروں کے ساتھ ملاقاتیں نہیں کرے گی۔

یہ اقدام ایس این پی انتظامیہ کو اس ماہ کے شروع میں خارجہ امور کے سکریٹری اینگس رابرٹسن اور برطانیہ میں اسرائیل کے نائب سفیر ڈینیلا گرڈسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا، انسانی صورت حال تباہ کن ہے، اقوام متحدہ

پیر کو ایک بیان میں رابرٹسن نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اسرائیلی حکومت اور حماس کے تنازعے میں جنگ بندی کے بارے میں بات چیت تک "محدود” نہیں تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے سفیر سے ملاقات اسرائیلی حکومت کی درخواست پر کی گئی تھی، جس نے سکاٹش حکومت کو "غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر اپنے واضح اور غیر متزلزل موقف” کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

رابرٹسن نے مزید کہا کہ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو جائز قرار دینا ہرگز نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button