اہم پاکستانی خبریں

لاپتا افرادکی بازیابی, اہلخانہ سے رویئے پر اظہار برہمی

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ بزرگ والدین نے عدالت میں آہ بکا کرتے ہوئے کہا کہ گڈاپ پولیس نے حدود کا تنازعہ بنا کر بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ سی کلاس کر دیا، پولیس ظلم کر رہی ہے، اللہ ان سے پوچھے گا۔ لاپتا افرادکی بازیابی کے کیسز میں اہلخانہ سے رویئے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ایس پی گڈاپ اور ایس ایچ او کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس کو تھانے کی حدود سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کی تجویز پر عملدرآمد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے تمام لاپتا افراد سے متعلق ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری وزارت داخلہ صوبوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کریں۔ عدالت نے پولیس محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button