مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم کا جنرل باقری کو صحت ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرساں ادارہ)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی روک تھام اورعوام کو خدمات بہم پہنچانے کے سلسلے میں مسلح افواج کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنےکے سلسلے میں صحت کا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ رہبر معظم نے ممکنہ قرائن و شواہد کے پیش نظر حیاتیاتی اور بایولوجیک حملے کی صورت میں یہ اقدام بایولوجیک دفاعی مشق کے لحاظ سے بھی قومی اقتدار اور قدرت میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسمہ تعالی

میجر جنرل باقری

مسلح افواج کی کورونا وائرس کی روک تھام اوراس سلسلے میں اب تک عوام کی خدمات قابل قدر اور لائق تحسین ہیں ۔ ان خدمات کو منظم طور پر مزید جاری رکھنے اور فروغ دینے کے لئے صحت کے ایک ہیڈکواٹر کا قیام ضروری ہے تاکہ موبائل اور صحرائی اسپتالوں جیسے صحت کے مراکز کے قیام کے ساتھ اس بیماری کومزید پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دیئے جاسکیں۔ مسلح افواج کے مختلف شعبوں اور محکموں کے فرائض اور مشنوں کی تقسیم اس ہیڈکوارٹر کے وظائف میں شامل ہے۔ مسلح افواج کے اس ہیڈکوارٹر کو حکومت اور وزارت صحت کے ساتھ بھی مکمل طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

یہ اقدام ممکنہ قرائن کی روشنی ميں حیاتیاتی اور بایولوجیک حملہ ہونے کی صورت میں حیاتیاتی اور بایولوجیک دفاعی مشق کے لحاظ سے بھی قومی اقتدار اور قدرت میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

اللہ تعالی کی ہدایت اور حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی خصوصی پشتپناہی کی بنا پر ایرانی عوام کی صحت و سلامتی اور کامیابی کی ہمیشہ توقع اور امید کی جاتی ہے۔

سید علی خامنہ ای

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button