مشرق وسطی

رہبر معظم کی مجمع تقریب مذاہب فورم کے سیکریٹری جنرل کی تعیناتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے نئے سیکریٹری جنرل کو تعینات کردیا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بروز اتوار اپنے ایک حکم میں علامہ حاج شیخ حمید شہریاری کو عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے نئے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر مقرر کردیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اسلام مخالف حلقوں اور اسلام دشمن عناصرکی جانب سے مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کی پالیسیوں اور کوششوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کرنے کی دشمن کی کوششوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مجمع تقریب مذاہب میں جاری امور اور اقدامات کی تعمیر نو پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج پورے عالم اسلام میں مسلمانوں میں بیداری پیدا ہوچکی ہے اور سچے اور انقلابی مسلمان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں اچھی طرح آگاہ اور آشنا ہیں۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ آج مسلمان بھائیوں کے درمیان تفرقہ انگیز پالیسیوں کی ناکامی کے آثار پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہیں جبکہ عالمی سامراج نے حالیہ دہائیوں میں پہلے سے کہیں زیادہ مسلم ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم علماء، اللہ کی رہنمائی سے فرقہ واریت اور سازشوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں اور یہ عالمی سامراج کی پالیسیوں کے بالکل برعکس ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے علامہ محسن اراکی اس عہدے پر فائز تھے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مجمع تقریب مذاہب کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین اراکی کی مجمع میں بہترین اور مخلصانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button