مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے مفید ہیں، رہبر معظم

شیعہ نیوز:سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے تہران میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں توسیع دشمنوں کو ناگوار گزر رہی ہے لیکن ان معاندانہ ارادوں پر قابو پانا ضروری ہے اور ہم اس کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے مفید ہیں۔ دونوں ممالک مل کر باہمی مفادات کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

آیت‌اللہ خامنہ‌ای نے ایران کی سائنسی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ان شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ خطے کے مسلمان ممالک کے درمیان بھائی چارہ، تعاون اور باہمی مدد دوسروں پر انحصار کرنے سے کہیں بہتر ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے رہبر معظم کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی پیغام پیش کیا۔

وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی فرمانروا کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور ہر میدان میں تعاون کے ایجنڈے کے ساتھ تہران آیا ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تعمیری گفتگو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائے گی۔

سعودی وزیر دفاع نے رہبر انقلاب کو ملک کے بادشاہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی، میں ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے ایجنڈے کے ساتھ تہران آیا ہوں۔

انہوں نے اس ملاقات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور تمام شعبوں میں تعاون کے ایجنڈے کے ساتھ تہران آیا ہوں اور ہمیں امید ہے کہ جو تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں وہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ماضی کی نسبت مضبوط تعلقات فراہم کریں گے۔

ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل محمد باقری بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button