مشرق وسطی

جنین میں صیہونی فوج کی گاڑی پر جوابی حملہ

xشیعہ نیوز: صیہونی جارحیت کے جواب میں جنین میں حاجز الجلمہ کے اطراف میں صیہونی فوج کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوج نے ایک فلسطینی مجاہد صدقی مرعی کے مکان کا محاصرہ کیا۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی اور فلسطینیوں کی سخت استقامت کے باوجود سرانجام جارح صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی مجاہد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب فلسطینی استقامتی گروہ عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے مشرق میں واقع ایک علاقے پر صیہونی فوجیوں کی شدید جارحیت کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپ ہوئی اور صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں مہدی حشاش نامی ایک فلسطینی مجاہد شہید اور تین دیگر فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button