
پاکستانی شیعہ خبریں
سجاد مہدی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نئے صدر منتخب
شیعہ نیوز: سجاد مہدی کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا تعمیر وطن 49واں تین روزہ کنونشن جامعہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہواجس کے تین روزہ ایجنڈے میں اجلاس عمومی، تعلیمی سمینار (کامیابی، تعلیم و ہنر کے ساتھ)، جشن معصومین ع، محفل سابقین، اسکاٶٹ سلامی، تعمیر وطن کانفرنس اور نئے صدر کا انتخاب کیا گیا، جس میں سجاد مہدی ڈویژنل صدر برائے سال 2022-23 منتخب ہوئے۔ کنونشن میں ڈویژن بھر سے محبین، یونٹس اراکین، سینئرز اور علمائے کرام شریک ہوئے۔