
غزہ میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح بکھر رہا ہے، عالمی ادارہ صحت
شیعہ نیوز: عالمی ادارہ صحت ڈبلو ایچ او کے سربراہ نے پیر کو خبر دار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح ختم ہورہا ہے۔
الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے ’’کمال عدوان‘‘کی مسماری سے وحشت زدہ ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح بکھر رہا ہے اور ایک اور اسپتال کی تباہی سے جنگ سے دوچار اس علاقے کے نظام صحت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلیوں کی اکثریت غزہ پر قبضے کی مخالف ہے، صہیونی اخبار کی سروے رپورٹ
انھوں نے کہا کہ ہمیں ان بے گھر ہونے والے لوگوں کی طرف سے سخت تشویش ہے جنہوں نے اس اسپتال میں پناہ لے رکھی تھی۔
ڈبلو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ اسپتالوں اور بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ٹیڈروس ایڈھا نوم نے کہا کہ غزہ میں ایک اور اسپتال کا انہدام وحشتناک اورعلاج معالجے کے نظام پر بہت کاری وار ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا غزہ میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح ختم ہورہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔