مشرق وسطی
یمنی رہائشی علاقوں پر سعودی وحشیانہ بمباری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے مآرب کے العبدیه، حریب اور رحبه پر اور اسی طرح صوبہ شبوہ کے عسیلان اور صوبہ جوف کے خب و الشعف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔
اس کے علاوہ جارح سعودی عرب اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے صوبہ الحدیدہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 197 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر فضائی، بری اور بحری حملوں کے ساتھ ہی اس کا محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔
جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔