مشرق وسطی

سعودی عرب کے لیے ایران کے سفارتی دروازے کھلے ہیں۔ لاریجانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی اسلامی مجلس شوری (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ موجودہ اختلافات کے حل کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ بات علی لاریجانی نے قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سعودیوں کے لیے ایران کے سفارتی دروازے کھلے ہیں۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان،’’مذاکرات کے طریقے سے ایران کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا‘‘، کی حمایت کریں گے کیونکہ ایران سعودی مسائل کے حل سے خطے میں سلامتی اور سیاسی مشکلات کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خلیج فارس کے علاقے میں خطی ممالک کو ایک جامع اتحاد کے قیام کی دعوت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button