مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف سعودی عرب اور کویت امریکہ سے تعاون کررہے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی شاہی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور کویت ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ وسیع تعاون کر رہے ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی واس کے ساتھ گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کویتی ولی عہد کے حالیہ دورہ ریاض کو سراہا اور کہا کہ یہ دورہ سیاسی سمیت خطے کے ہر طرح کے مسائل میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی لا کر دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق میں اپنی بقا کے لئے امریکہ بہانے ڈھونڈ رہا ہے

فیصل بن فرحان نے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وابستگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مختلف ہم آہنگیوں میں سب سے اہم ایران کے خلاف امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ بڑے پیمانے پرتعاون سمیت اور اقتصادی و اسلحہ کی پابندیوں کے ذریعے ایران کا مقابلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کویتی ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح نے گزشتہ روز ہی سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران کویتی ولی عہد نے اپنے سعودی ہم منصب محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں خطے سمیت تازہ ترین بین الاقوامی حالات کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ وسیع تعاون میں مزید وسعت لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button