
سعودی عرب میں نائٹ کلب کھول کر تبلیغی جماعت پر پابندی لگادی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں سرکاری سطح پر تبلیغی جماعت کو گمراہ اور منحرف قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر پابندی عائد کی جارہی ہے جبکہ ملک بھر میں عریانی و فحاشی کے اڈے تیزی سے قائم کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی منسٹری آف اسلامک افیئر کی جانب سے سرکاری امام مساجد کو جامع مساجد میں خطبہ جمعہ میں اور دیگر مساجد میں تبلیغی جماعت سے دور رہنے کی تلقین کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کو سعودی عرب میں ’’ الاحباب‘‘ کہا جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی اتحاد کی یمن پر بمباری، 3 شہید
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت جسے الاحباب کہا جاتا ہے ملک میں گمراہی اور انحرافات پھیلا رہی ہے جس کی سعودی عرب میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کا سلسلہ دنیا بھر میں سعودی عرب پر حاکم آل سعود کی جانب سے امریکہ کے حکم پرشروع کیا گیا تھا جس کا اعتراف خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی کرچکے ہیں۔ تاہم اب امریکی و اسرائیلی پالیسیاں تبدیل ہونے کے سبب محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب میں بھی تیزی سے تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور جس کے تحت ملک میں مذہبی پابندیاں اور سختیاں ختم کی جارہی ہیں جبکہ عریانی اور فحاشی کے اڈے سرکاری سرپرستی میں قائم کئے جارہے ہیں۔