
مشرق وسطی
سعودی وزیر دفاع تہران پہنچ گئے، اعلی عسکری حکام سے ملاقات کریں گے
شیعہ نیوز: سعودی وزیر دفاع ایرانی فوجی حکام سے بات چیت کے لئے تہران پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تہران پہنچے ہیں، اس دورے سے دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پوڈ کاسٹ یا مذھبی منافرت کی مذموم سازش
سعودی وزیر دفاع ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
خطے کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں سعودی وزیر دفاع کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے