مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی فوج نےیمنی مسلمانوں کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی جارح فوج نے یمنی مسلمانوں سے 5 سال مسلسل شکست کھانے کے بعد بد حواسی میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔

سعودی نیوز چینل العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے یمن کی فوجی تنصیبات اور فوجی طاقت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی طرف سے شروع کئے گئے مبینہ آپریشن کا مقصد یمنی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

آپریشن کے دوران سعودی عرب کی طرف سے یمنی دارالحکومت صنعاء پر متعدد بار ہوائی حملے کئے گئے جن کے دوران صنعاء کی ملٹری یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب یمنی فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے سعودی فوج کو حیران کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button