سعودی وزیرخارجہ عمران خان کو شاباش دینے پاکستان پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے انکار پر عمران خان کو شاباش دینے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان آمد پرسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر پہنچے جہاں ان کا استقبال امریکہ و اسرائیل کے حامی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔
واضح رہے کہ ملائیشیاء سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں ہونے والی سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنا تھا، تاہم انہوں نے سعودی دھمکیوں اور دباؤ کے بعد اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوالالمپور سمٹ، بن سلمان نے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد کوالالمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے شاباش دینا ہے۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ دورے کا مقصد کوالالمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان شاباش دینا اور ترک صدر رجب طیب اردغان کے الزامات کے بعد اسلام آباد سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو اجلاس سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا تھا‘۔