مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی جنگی طیاروں کی صنعا پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کے شہروں پر بمباری کا نیا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے مختلف حصوں بالخصوص جنوبی علاقے جبل عطان پر شدید بمباری کی ۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کے دوران شہر کے الگ الگ حصوں میں دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنی گئیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے علاقے جبل عطان پر سب سے زیادہ بمباری کی ہے۔

گذشتہ برسوں کےدوران بھی اس محلے پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیارے بمباری کرتے رہے ہیں۔

سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کو بھی یمن کے صوبہ مارب کے علاقے نہم پر آٹھ مرتبہ اور مجزر پر تین بار بمباری کی۔ جبکہ الجوف صوبے کے شہر المتون پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے دو بار بمباری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button