اہم پاکستانی خبریں

سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز کی 130 سرمایہ کاروں کے ساتھ اسلام آباد آمد

شیعہ نیوز: خلیجی اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ 130 سرمایہ کار بھی ان کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو سعودی انویسٹمنٹ وفد آیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے، پاک سعودی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 130 لوگوں کا وفد آرہا ہے، سعودی پرائیویٹ سکیٹر کا اتنا بڑا وفد کبھی پہلے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد میں 50 سے زیادہ کمپنیاں، 80 سے زیادہ بزنس مین ہیں، سعودی وفد کی مکمل سہولت کاری کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعوی وزراء بھی بات کریں گے اور اس انویسٹمنٹ کا فریم ورک آپ کے سامنے رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب 2030 وژن پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button