مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وفد سے خفیہ ملاقات

شیعہ نیوز : عرب امارات کے خفیہ ادارے کے ایک آفیسر نے سعودی عرب کے ولی عہد کی اسرائیلی وفد کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش کردیا ہے۔

مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات کے خفیہ ادارے کے آفیسر نے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے، کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور اس ملک کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے صیہونی حکومت کے ایک وفد سے بحیرہ احمر میں بن سلمان کے تفریحی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے بحری جہاز میں ملاقات کی۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ تاریخ ان خیانت کاروں اور غداروں کو ہمیشہ ان کی بدترین شکل میں یاد رکھے گی، جنھوں نے صیہونی دشمن کے دامن میں پناہ لی ہے انہیں بدترین حالات اور دشواریوں نیز ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سازشی سمجھوتوں کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی میں تعلقات کی استواری کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے متحدہ عرب امارات کے اقدامات پر عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button