
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ ميں خاشقجی کوان کی نگرانی میں قتل کیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کا قتل میری نگرانی میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی صحافی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے پہلے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی لیکن بعد میں اعتراف کرلیا ۔