دنیا

سعودی ولیعد نے خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا، امریکی سینیٹر

شیعہ نیوز : امریکا کے ریپبلیکن سینٹیر لینڈسی گراہم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سعودی ولیعد بن سلمان نے ہی مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے سی بی ایس نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذرہ برابر شک نہیں ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم بن سلمان نے ہی دیا تھا اور وہ اس پوری واردت سے باخبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ بن سلمان نے دوسرے افراد کے بارے میں بھی ایسے ہی اقدامات انجام دیئے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ بن سلمان علاقے میں جاری بدامنی اور کشیدگی کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دواکتوبر دوہزار اٹھارہ کو استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ ایک ایسے وقت جب پوری دنیا نے اس بہیمانہ قتل میں بن سلمان کی ہی طرف انگشت نمائی کی ٹرمپ ان تمام باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بن سلمان سے اپنی دوستی جاری رکھے ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button