
کراچی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، صدر دھماکے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران شہر میں حالیہ دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث 2دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ماڑی پور میں چھاپہ حالیہ دہشتگردی میں ملوث مطلوب ملزمان کی اطلاع پر مارا گیا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو کر گرفتار دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، انار کلی دھماکہ کے2 ملزم جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
ذرائع کے مطابق ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوا ہے، تاہم انچارچ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد صدر دھماکے میں ملوث ہوسکتے ہیں، ملزمان کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی جبکہ کارروائی کے دوران زخمی دہشتگردوں کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد بیگ سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد، بم بنانے کا سامان اور الیکٹرانک آلات برآمد کر لیے گئے۔