اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے متعدد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ژوب میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جسکے بعد دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد ملحقہ قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کی تیاری کررہے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے علاقے کا محاصرہ کرنے پر انہوں نے فرار ہونے کیلئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ سمیت گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button