اہم پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button