دنیا

سینیٹ ارکان ٹرمپ کو برطرف کردیں۔ ایوان نمائندگان کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے والی کمیٹی کے دو عہدیداروں نے سینیٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف کردیں۔

ایوان نمائندگان میں ریاست کلراڈو سے ڈیموکریٹ رکن جیسن کراؤ نے سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے اجلاس میں شریک ہوکر سینیٹروں سے کہا کہ سینیٹ کے ارکان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیں ۔

امریکی ایوان نمائندگان میں انٹیلیجینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف نے بھی سینیٹ میں کہا کہ ٹرمپ نے آئین کی پاسداری اوراس کے دفاع کے بارے میں جو حلف اٹھایا تھا اس سے انہوں نے خیانت کی ہے۔

ایڈم شیف نے سینیٹ کے ارکان سے کہا کہ وہ مواخذے کے دونوں بلوں کے حق میں ووٹ دیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیں ۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی اکیس جنوری سے شروع ہوئی ہے۔ٹرمپ کے خلاف اقتدار کا ناجائز استعمال اور یوکرین گیٹ اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button