پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

28 صفر، رحلت رسول خداﷺو شہادت حضرت امام حسن مجتبی (ع)

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 28 صفر رحلت رسول خدا ﷺ و فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی (ع) کا یوم شہادت ہے۔

پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اورحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے جلوس اور مجالس عزا کے پروگرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر عزاداروں کی سینہ زنی اور گریہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام ﷺکے اخلاق ، سیرت اور شان و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں امام حسن(ع) کی شہادت کے وقت کے اہم واقعات

عراق میں خاص طور سے کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور ان کے سبط اکبرحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس ہائے ماتمی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے جارہے ہیں ۔

شیعہ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے تمام عالم اسلام کو رحلت رسول خداﷺ و شہادت امام حسنؑ کے اس پر درد موقع پر تعزیت عرض ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button