جواں سال ذاکر اہل بیتؑ شہید علامہ علی اکبر کمیلی کو بچھڑے 10 سال مکمل ہوگئے
انہیں اس وقت تکفیری دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جب وہ عزیز آباد میں قائم اپنی برف کی فیکٹری سے گھر کے لیئے روانہ ہورہے تھے، انہیں گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے گولیوں سے بھون ڈالاتھا۔
شیعہ نیوز: معروف خطیب وذاکر اہل بیت سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی مرحوم کے جواں سال فرزند خطیب اہل بیتؑ علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت کو 10 برس بیت گئے۔ شہید کے قاتل تاحال قانون کی گرفت سے آزاد، علامہ عباس کمیلی بھی جواں سال فرزند کی موت کا غم دل میں لیئے جہاں فانی سےکوچ کرگئے۔ لیکن خانوادے کوریاست سے انصاف نا مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق آج 6 ستمبر روز شہادت ذاکر اہل بیت ؑ علامہ علی اکبر کمیلی ہے ۔ شہید علی اکبر کمیلی کو ٹھیک دس برس قبل 2014 میں آج ہی کے دن عزیز آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے مسلح تکفیری وہابی دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرسندھ کی جانب سے ندیم سرور اور فرزندگان کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان
علی اکبر کمیلی شہید خطیب اہل بیتؑ ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ اسیران کی فلاح وبہبود اورسینٹرل جیل کراچی میں عزاداری سید الشہداءکے انعقاد میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے تھے۔
انہیں اس وقت تکفیری دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جب وہ عزیز آباد میں قائم اپنی برف کی فیکٹری سے گھر کے لیئے روانہ ہورہے تھے، انہیں گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے گولیوں سے بھون ڈالاتھا۔