پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید پروفیسر تقی ہادی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف ذاکر اہل بیت ؑ اور ماہر تعلیم پروفیسر تقی ہادی کی آج ساتویںبرسی منائی جارہی ہے ۔

27فروری 2014کو کراچی میں ملت تشیع کےمتحرک اورتعلیم دوست سکالر پروفیسر تقی ہادی کو کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشگردوں نے محبت محمد و آل محمدؑ کے جرم میں شھید کردیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ولادت امیر المومنینؑ امام علیؑ پر عاشقان مولا علیؑ کا ٹاپ ٹرینڈ، منافق جل اٹھے

پاکستان بالخصوص کراچی کئی سالوں تک ملت تشیع کے افراد کی مقتل گاہ بنا رہا۔ ملت تشیع کے قابل افراد کو چن چن کر قتل کیا جاتا رہا۔ 27 فروری 2014کو ملت تشیع کے متحرک اور تعلیم دوست رہنما پروفیسر تقی ہادی کو دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا، سات برس گذرجانے کے باوجود شہید پروفیسرتقی ہادی کے قاتل تاحال کیفرکردارتک نا پہنچ سکے۔

پروفیسر تقی ہادی کوناظم آباد میں اس وقت شھید کیا گیا جب وہ کراچی کے میٹرک بورڈ آفس سے اپنی خدمات انجام دینے کے بعدرکشے میں سوارہوکراپنے گھرکی جانب جارہے تھے۔ پروفیسر تقی ہادی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے چار دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا جہاں سے انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button